Surah Buruj with Urdu Translation

سورة البروج

Para / Chapter
30 (Al-Buruj)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

آسمان کی قسم جس میں برج ہیں ﴿۱﴾ اور اس دن کی جس کا وعدہ ہے ﴿۲﴾ اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی ﴿۳﴾ کہ خندقوں (کے کھودنے) والے ہلاک کر دیئے گئے ﴿۴﴾ (یعنی) آگ (کی خندقیں) جس میں ایندھن (جھونک رکھا) تھا ﴿۵﴾ جب کہ وہ ان (کے کناروں) پر بیٹھے ہوئے تھے ﴿۶﴾ اور جو( سختیاں) اہل ایمان پر کر رہے تھے ان کو سامنے دیکھ رہے تھے ﴿۷﴾ ان کو مومنوں کی یہی بات بری لگتی تھی کہ وہ خدا پر ایمان لائے ہوئے تھے جو غالب (اور) قابل ستائش ہے ﴿۸﴾ وہی جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے۔ اور خدا ہر چیز سے واقف ہے ﴿۹﴾ جن لوگوں نے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو تکلیفیں دیں اور توبہ نہ کی ان کو دوزخ کا (اور) عذاب بھی ہوگا اور جلنے کا عذاب بھی ہوگا ﴿۱۰﴾ (اور) جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کرتے رہے ان کے لیے باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ یہ ہی بڑی کامیابی ہے ﴿۱۱﴾ بےشک تمہارے پروردگار کی پکڑ بڑی سخت ہے ﴿۱۲﴾ وہی پہلی دفعہ پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ( زندہ) کرے گا ﴿۱۳﴾ اور وہ بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے ﴿۱۴﴾ عرش کا مالک بڑی شان والا ﴿۱۵﴾ جو چاہتا ہے کر دیتا ہے ﴿۱۶﴾ بھلا تم کو لشکروں کا حال معلوم ہوا ہے ﴿۱۷﴾ (یعنی) فرعون اور ثمود کا ﴿۱۸﴾ لیکن کافر (جان بوجھ کر) تکذیب میں (گرفتار) ہیں ﴿۱۹﴾ اور خدا (بھی) ان کو گردا گرد سے گھیرے ہوئے ہے ﴿۲۰﴾ (یہ کتاب ہزل و بطلان نہیں) بلکہ یہ قرآن عظیم الشان ہے ﴿۲۱﴾ لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) ﴿۲۲

More Surah
View all

Comments:

Listen Surah Al-Buruj with Urdu and read Surah Al-Buruj tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Islamuna.com provides complete Surah Al-Buruj mp3 audio with Urdu text and video as well. You can also download Surah Al-Buruj in mp3 format for computer and mobile devices.
Listen Surah Al-Buruj with translation of complete ayaats and tilawat read by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with Urdu translation (tarjuma) online. You can also get Quran translation in Urdu, English & Arabic so you can listen and read both at same time.