Surah Mutaffifin with Urdu Translation

سورة المطففين

Para / Chapter
30 (Al-Mutaffifin)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لیے خرابی ہے ﴿۱﴾ جو لوگوں سے ناپ کر لیں تو پورا لیں ﴿۲﴾ اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم کر دیں ﴿۳﴾ کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اٹھائے بھی جائیں گے ﴿۴﴾ (یعنی) ایک بڑے (سخت) دن میں ﴿۵﴾ جس دن (تمام) لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے ﴿۶﴾ سن رکھو کہ بدکارروں کے اعمال سجّین میں ہیں ﴿۷﴾ اور تم کیا جانتے ہوں کہ سجّین کیا چیز ہے؟ ﴿۸﴾ ایک دفتر ہے لکھا ہوا ﴿۹﴾ اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے ﴿۱۰﴾ (یعنی) جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں ﴿۱۱﴾ اور اس کو جھٹلاتا وہی ہے جو حد سے نکل جانے والا گنہگار ہے ﴿۱۲﴾ جب اس کو ہماری آیتیں سنائی جاتی ہیں تو کہتا ہے کہ یہ تو اگلے لوگوں کے افسانے ہیں ﴿۱۳﴾ دیکھو یہ جو (اعمال بد) کرتے ہیں ان کا ان کے دلوں پر زنگ بیٹھ گیا ہے ﴿۱۴﴾ بےشک یہ لوگ اس روز اپنے پروردگار (کے دیدار) سے اوٹ میں ہوں گے ﴿۱۵﴾ پھر دوزخ میں جا داخل ہوں گے ﴿۱۶﴾ پھر ان سے کہا جائے گا کہ یہ وہی چیز ہے جس کو تم جھٹلاتے تھے ﴿۱۷﴾ (یہ بھی) سن رکھو کہ نیکوکاروں کے اعمال علیین میں ہیں ﴿۱۸﴾ اور تم کو کیا معلوم کہ علیین کیا چیز ہے؟ ﴿۱۹﴾ ایک دفتر ہے لکھا ہوا ﴿۲۰﴾ جس کے پاس مقرب (فرشتے) حاضر رہتے ہیں ﴿۲۱﴾ بےشک نیک لوگ چین میں ہوں گے ﴿۲۲﴾ تختوں پر بیٹھے ہوئے نظارے کریں گے ﴿۲۳﴾ تم ان کے چہروں ہی سے راحت کی تازگی معلوم کر لو گے ﴿۲۴﴾ ان کو خالص شراب سربمہر پلائی جائے گی ﴿۲۵﴾ جس کی مہر مشک کی ہو گی تو (نعمتوں کے) شائقین کو چاہیے کہ اسی سے رغبت کریں ﴿۲۶﴾ اور اس میں تسنیم (کے پانی) کی آمیزش ہو گی ﴿۲۷﴾ وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے (خدا کے) مقرب پیئیں گے ﴿۲۸﴾ جو گنہگار (یعنی کفار) ہیں وہ (دنیا میں) مومنوں سے ہنسی کیا کرتے تھے ﴿۲۹﴾ اور جب ان کے پاس سے گزرتے تو حقارت سے اشارے کرتے ﴿۳۰﴾ اور جب اپنے گھر کو لوٹتے تو اتراتے ہوئے لوٹتے ﴿۳۱﴾ اور جب ان( مومنوں) کو دیکھتے تو کہتے کہ یہ تو گمراہ ہیں ﴿۳۲﴾ حالانکہ وہ ان پر نگراں بنا کر نہیں بھیجے گئے تھے ﴿۳۳﴾ تو آج مومن کافروں سے ہنسی کریں گے ﴿۳۴﴾ (اور) تختوں پر (بیٹھے ہوئے ان کا حال) دیکھ رہے ہوں گے ﴿۳۵﴾ تو کافروں کو ان کے عملوں کا (پورا پورا )بدلہ مل گیا ﴿۳۶

More Surah
View all

Comments:

Listen Surah Al-Mutaffifin with Urdu and read Surah Al-Mutaffifin tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Islamuna.com provides complete Surah Al-Mutaffifin mp3 audio with Urdu text and video as well. You can also download Surah Al-Mutaffifin in mp3 format for computer and mobile devices.
Listen Surah Al-Mutaffifin with translation of complete ayaats and tilawat read by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with Urdu translation (tarjuma) online. You can also get Quran translation in Urdu, English & Arabic so you can listen and read both at same time.