Surah Takwir with Urdu Translation

سورة التكوير

Para / Chapter
30 (At-Takwir)
Voice/Recited
Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim, Urdu Translation by Moulana Fateh Muhammad Jalandari
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے ِ

جب سورج لپیٹ لیا جائے گا ﴿۱﴾ جب تارے بےنور ہو جائیں گے ﴿۲﴾ اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے ﴿۳﴾ اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی ﴿۴﴾ اور جب وحشی جانور جمع اکٹھے ہو جائیں گے ﴿۵﴾ اور جب دریا آگ ہو جائیں گے ﴿۶﴾ اور جب روحیں (بدنوں سے) ملا دی جائیں گی ﴿۷﴾ اور جب لڑکی سے جو زندہ دفنا دی گئی ہو پوچھا جائے گا ﴿۸﴾ کہ وہ کس گناہ پرماری گئی ﴿۹﴾ اور جب (عملوں کے) دفتر کھولے جائیں گے ﴿۱۰﴾ اور جب آسمانوں کی کھال کھینچ لی جائے گی ﴿۱۱﴾ اور جب دوزخ (کی آگ) بھڑکائی جائے گی ﴿۱۲﴾ اور بہشت جب قریب لائی جائے گی ﴿۱۳﴾ تب ہر شخص معلوم کر لے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے ﴿۱۴﴾ ہم کو ان ستاروں کی قسم جو پیچھے ہٹ جاتے ہیں ﴿۱۵﴾ (اور) جو سیر کرتے اور غائب ہو جاتے ہیں ﴿۱۶﴾ اور رات کی قسم جب ختم ہونے لگتی ہے ﴿۱۷﴾ اور صبح کی قسم جب نمودار ہوتی ہے ﴿۱۸﴾ کہ بےشک یہ (قرآن) فرشتہٴ عالی مقام کی زبان کا پیغام ہے ﴿۱۹﴾ جو صاحب قوت مالک عرش کے ہاں اونچے درجے والا ہے ﴿۲۰﴾ سردار (اور) امانت دار ہے ﴿۲۱﴾ اور (مکے والو) تمہارے رفیق (یعنی محمدﷺ) دیوانے نہیں ہیں ﴿۲۲﴾ بےشک انہوں نے اس (فرشتے) کو( آسمان کے کھلے یعنی) مشرقی کنارے پر دیکھا ہے ﴿۲۳﴾ اور وہ پوشیدہ باتوں (کے ظاہر کرنے) میں بخیل نہیں ﴿۲۴﴾ اور یہ شیطان مردود کا کلام نہیں ﴿۲۵﴾ پھر تم کدھر جا رہے ہو ﴿۲۶﴾ یہ تو جہان کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے ﴿۲۷﴾ (یعنی) اس کے لیے جو تم میں سے سیدھی چال چلنا چاہے ﴿۲۸﴾ اور تم کچھ بھی نہیں چاہ سکتے مگر وہی جو خدائے رب العالمین چاہے ﴿۲۹

More Surah
View all

Comments:

Listen Surah At-Takwir with Urdu and read Surah At-Takwir tarjuma by Moulana Fateh Muhammad Jalandari. Islamuna.com provides complete Surah At-Takwir mp3 audio with Urdu text and video as well. You can also download Surah At-Takwir in mp3 format for computer and mobile devices.
Listen Surah At-Takwir with translation of complete ayaats and tilawat read by Shaikh Abd-ur Rahman As-Sudais & Shaikh Su'ood As-Shuraim with Urdu translation (tarjuma) online. You can also get Quran translation in Urdu, English & Arabic so you can listen and read both at same time.